آپریشن غضب للحق افغان طالبان کے 481 کارندے ہلاک، 696 سے زائد زخمی، 226 چیک پوسٹیں تباہ

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) آپریشن غضب للحق کے دوران 4 مارچ 2026ء سہ پہر 4 بجے تک افغان طالبان رجیم کے 481 کارندے ہلاک اور 696 سے زائد زخمی ہوئے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے بدھ کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر اپنی ایک پوسٹ میں بتایا کہ آپریشن غضب للحق کے دوران افغان طالبان کی 226 چیک پوسٹیں تباہ ہوئیں جبکہ 35 چیک پوسٹوں پر قبضہ کیا گیا۔ اسی طرح 198 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور آرٹلری گنز (توپیں) تباہ کی گئیں۔ افغانستان بھر میں 56 مقامات کو فضائی کارروائی میں موثر طور پر نشانہ بنایا گیا۔