چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (NUTECH) کا دورہ

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر )چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن، پروفیسر ڈاکٹر نیاز اختر نے 5 مارچ 2026 کو نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (NUTECH) کا دورہ کیا۔ ان کا استقبال ریکٹر NUTECH نے کیا۔ بعد ازاں انہیں NUTECH کے منفرد وژن *”یونیورسٹی فار انڈسٹری”*، اس کے جدید تعلیمی پروگرامز، اطلاقی تحقیقاتی منصوبوں اور صنعت سے مضبوط روابط کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی، جن کا مقصد قومی ترقی کے لیے ہنر مند افرادی قوت تیار کرنا ہے۔

چیئرمین HEC نے ایک نسبتاً نئی یونیورسٹی ہونے کے باوجود قلیل عرصے میں NUTECH کی نمایاں پیش رفت کو سراہا اور کہا کہ یہ کامیابی عملی تعلیم، جدت اور مضبوط تعلیمی و صنعتی روابط پر توجہ کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کی مہارتوں کی ترقی اور ہنر مند افرادی قوت کو بیرونِ ملک برآمد کرنے میں NUTECH کے کردار کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا.