اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ملازمین کے لیے سیورینس/معاوضہ پیکیج کی ادائیگی کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے 4459 ملازمین کے سیورینس/معاوضہ پیکیج کی ادائیگی کے لیے تفصیلات اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو (اے جی پی آر) کے پورٹل پر اپ لوڈ کر دی گئی ہیں، ذرائع کے مطابق ملازمین کے بینک اکاؤنٹس میں سیورینس پیکیج کی پہلی قسط کے طور پر 40 فیصد رقم جلد کریڈٹ کر دی جائے گی، حکام کا کہنا ہے کہ ادائیگیوں کا عمل مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا تاکہ متاثرہ ملازمین کو بروقت مالی سہولت فراہم کی جا سکے۔

