اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) عید کے پُرمسرت موقع پر وفاقی دارالحکومت کے معززین شاہ اللہ دتہ ہاؤس پہنچے، جہاں انہوں نے فوکل پرسن وزیرِاعظم یوتھ پروگرام اور سابق ڈپٹی میئر اسلام آباد سید ذیشان علی نقوی سے ملاقات کی اور عید کی خوشیوں میں بھرپور شرکت کی۔

اس موقع پر مہمانوں نے سید ذیشان علی نقوی کو عید کی دلی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران خوشگوار ماحول دیکھنے میں آیا، جہاں باہمی محبت، بھائی چارے اور قومی یکجہتی کی عکاسی نمایاں رہی۔

سید ذیشان علی نقوی نے معزز مہمانوں کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مواقع معاشرتی ہم آہنگی اور باہمی روابط کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر ملکی ترقی، امن و استحکام اور عوام کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔


