ایاز شوکت نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، صدر مملکت کو روانہ

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر ) ایاز شوکت نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا انہوں نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت آصف علی زرداری کو ارسال کردیا ہے ایاز شوکت کا کہنا تھا کہ حکومت نے چیئرمین سوشل میڈیا اتھارٹی مقرر کر دیا ہے، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کی ذمے داریاں دیانت داری کے ساتھ نبھانے کی بھرپور کوشش کی۔