راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) انٹر ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ 2026، آئی جی پنجاب عبد الکریم کی ہدایت پر پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں آرچری چیمپئن شپ مقابلوں کا انعقاد، ٹورنامنٹ میں ڈسٹرکٹ راولپنڈی، سیف سٹی اولپنڈی، سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی اور ڈسٹرکٹ مری کی ٹیموں نے حصہ لیا، اوورال مقابلوں میں اول پوزیشن ڈسٹرکٹ راولپنڈی،دوئم اپوزیشن سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی اور سوئم پوزیشن ڈسٹرکٹ مری نے حاصل کی.
تفصیلات کے مطابق انٹر ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ 2026، آئی جی پنجاب عبد الکریم کی ہدایت پر پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں آرچری چیمپئن شپ مقابلوں کا انعقاد، ٹورنامنٹ میں ڈسٹرکٹ راولپنڈی، سیف سٹی راولپنڈی، سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی اور ڈسٹرکٹ مری کی ٹیموں نے حصہ لیا، اوورال مقابلوں میں اول پوزیشن ڈسٹرکٹ راولپنڈی،دوئم اپوزیشن سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی اور سوئم پوزیشن ڈسٹرکٹ مری نے حاصل کی، سنگل ویمن ایونٹ کے مقابلے میں اول پوزیشن انسپکٹر ارم خانم ڈسٹرکٹ راولپنڈی، دوئم پوزیشن لیڈی کانسٹیبل عاصمہ تبسم ڈسٹرکٹ راولپنڈی اور سوئم پوزیشن انعم نصیب سیف سٹی راولپنڈی نے حاصل کی.�

سنگل میل ایونٹ کے مقابلے میں اول انسپکٹر عمران علوی سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی، دوئم پوزیشن سب انسپکٹر سعید صابر ڈسٹرکٹ راولپنڈی اور سوئم پوزیشن اسسٹنٹ سب انسپکٹر جہانگیر ڈسٹرکٹ راولپنڈی نے حاصل کی، مکس ٹیم ایونٹ میں اول پوزیشن انسپکٹر ارم خانم اور سعید صابر، دوئم پوزیشن انسپکٹر نعیم اور انعم نصیب اور سوئم پوزیشن اسسٹنٹ سب انسپکٹر جہانگیر اور عاصمہ تبسم نے حاصل کی، ٹورنامنٹ کے اختتام پر ایس ایس پی آپریشنزملک طارق محبوب اور ایس پی ہیڈکوارٹرز نے پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے،ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب کا کہنا تھاکہ پولیس افسران کوکھیلوں کے مواقع فراہم کرکے انکی صلاحیتوں کو سامنے لانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

