کراچی(بیورو رپورٹ ) سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشنل کمیشن نے ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور میونسپل کمشنر کے ایم سی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی ہے سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن نے ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے سے کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ریگولیشنز پر عمل درآمد اور میونسپل کمشنر کے ایم سی سے گل پلازہ کی اراضی کے استعمال میں تبدیلی کی منظوری سے متعلق وضاحت طلب کرلی ہے ، کمیشن نے ڈی جی ایس بی سی اے سے استفسار کیا گیا ہے کہ گل پلازہ جیسی عمارتوں میں بلڈنگ ریگولیشنز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی قانونی ذمہ داری کس ادارے پر عائد ہوتی ہے، متعلقہ قانونی شقوں کا حوالہ بھی فراہم کیا جائے۔
کمیشن کا کہنا تھا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول آرڈیننس 1979ء اور کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ریگولیشنز 2002ء کی روشنی میں ایس بی سی اے اپنے کردار اور ذمہ داریوں کی وضاحت کرے کمیشن نے میونسپل کمشنر کے ایم سی سے بھی زمین کے استعمال میں تبدیلی کی منظوری سے متعلق وضاحت طلب کی ہے کہ کے ایم سی یا کسی سابقہ متعلقہ ادارے کی جانب سے گل پلازہ کی زمین کے مقصد یا استعمال میں تبدیلی کی کوئی منظوری دی گئی یا نہیں، اس بارے میں مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں اس حوالے سے تمام معلومات اور ریکارڈ یکم اپریل تک جوڈیشل کمیشن سیکرٹریٹ میں جمع کروایا جائے۔

