راولپنڈی(سپیشل رپورٹر) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے احکامات کی خلاف ورزی ، راولپنڈی سے منتخب ہونے والے وفاقی وزیر ، ایم این اے حنیف عباسی، دانیال چوہدری، و سینیر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب، چیف کمشنر راولپنڈی کی غفلت لاپرواہی کے باعث بااثر کمپنی البیراک کے سامنے بےبس ہوگئے راولپنڈی شہر گندگی کا ڈھیر بن گیا 32 لاکھ کی آبادی میں شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا .
جہاں مبینہ طور پر وفاقی وزیر ، ایم این اے حنیف عباسی، دانیال چوہدری ، سینیر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب ، چیف کمشنر راولپنڈی ، کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث شہر گندگی کا ڈھیر بنتا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق شہر بھر سے کچرا اٹھا کر لیاقت باغ کے قریب قائم ڈمپنگ پوائنٹ پر منتقل کیا جا رہا ہے، جس سے اردگرد کے علاقوں میں تعفن اور آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے ، شہریوں کا کہنا ہے کہ تقریباً 32 لاکھ آبادی والے شہر میں اس صورتحال کے باعث مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں اور عوام کی صحت کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ متاثرین کے مطابق متعدد بار وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی، رکن قومی اسمبلی دانیال چوہدری اور چیف کمشنر راولپنڈی کو اس مسئلے سے آگاہ کیا گیا، تاہم تاحال کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔
مقامی افراد نے الزام عائد کیا ہے کہ صفائی کی ذمہ دار کمپنی البیراک شہر کے لیے وبال جان بن چکی ہے اور کچرے کی مناسب تلفی نہ ہونے کے باعث شہری اذیت میں مبتلا ہیں۔اس گندگی کی وجہ سے راولپنڈی شہر کی فضا آلودہ اور زہریلی ہو چکی ہے جس کی وجہ سے شہری بیمار ہو رہے ہیں ، کیپیٹل نیوز پوائنٹ کی جانب سے ہونے والی تحقیقات کے مطابق راولپنڈی کے بے نظیر ہسپتال، ہولی فیملی ہسپتال ، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا ریکارڈ چیک کیا جائے تو شہر میں البیراک کمپنی کی جانب سے فضا کو آلودہ کرنے کی وجہ سے سانس سمیت متعدد دیگر بیماریاں پھیل رہی ہیں ایک طرف سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب صوبائی وزیر ماحولیات بھی ہیں لیکن راولپنڈی سے منتخب ہونے کے باوجود اس طرف کوئی توجہ نہیں کی جا رہی.
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ لیاقت باغ کے قریب قائم فلتھ ڈپو کو فوری طور پر شہر سے باہر منتقل کیا جائے تاکہ آلودگی پر قابو پایا جا سکے ، دوسری جانب اس معاملے پر مؤقف جاننے کے لیے جب کیپیٹل نیوز پوائنٹ نے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی اور ایم این اے دانیال چوہدری سے رابطہ کیا ، دونوں رہنماؤں کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری نوٹس لیں اور “صاف ستھرا پنجاب” کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ہنگامی اقدامات کریں، تاکہ راولپنڈی کے عوام کو اس ماحولیاتی بحران سے نجات مل سکے، ایک طرف وزیراعلی پنجاب مریم نواز صاف ستھرا و صحت مند پنجاب کے نعرے لگا رہی ہیں کہ شہر کو صاف ستھرا رکھا جائے لیکن دوسری جانب شہر سے گند اٹھا کر ایک جگہ ڈپ کر کے راولپنڈی شہر کے اندر ڈمپنگ پوائنٹ بنایا گیا جس کی وجہ سے شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں مذکورہ بالا صورتحال وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے لیے لمحہ فکریہ ہے.

