ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

خیبر پختونخوا میں احساس فیول سپورٹ سکیم کا آغاز، مستحق افراد کو ماہانہ 2000 روپے سبسڈی

پشاور (بیورو رپورٹ) خیبر پختون خوا حکومت نے پیٹرول سبسڈی کے لیے احساس فیول سپورٹ سکیم کا آغاز کر دیا، اسکیم کے تحت رجسٹرڈ موٹر سائیکل، اسکوٹر اور رکشہ مالکان کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی، رجسٹرڈ صارفین کو 2000 روپے ماہانہ فیول سپورٹ دی جائے گی ،موٹر سائیکل، اسکوٹر اور رکشہ درخواست دہندہ کے اپنے نام پر رجسٹرڈ ہو، رجسٹریشن ٹرانسفر مکمل ہو اور غیر رجسٹرڈ یا دوسرے کے نام پر گاڑی اہل نہیں ہوگی۔

رجسٹریشن کا عمل کل 6 اپریل سے شروع ہوگا، واضح رہے کہ ملک میں کم آمدنی والے طبقے کو مہنگائی سے بچانے کی کوشش کی جا رہی ہیں۔