لاہور(بیورو رپورٹ) وساکھی میلہ اور خالصہ کے 327 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے تقریباً 2800 بھارتی سکھ یاتری آج خصوصی انتظام کے تحت واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان پہنچیں گے حکام کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان گزشتہ برس سے کشیدہ تعلقات اور بند سرحدوں کے باوجود سکھ یاتریوں کی آمد کیلیے پاکستان کی جانب سے خصوصی طور پر واہگہ سرحد کھولی جا رہی ہے۔
واہگہ بارڈر پر چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ قمر الزمان، پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سرداررمیش سنگھ اروڑہ اور دیگر حکام یاتریوں کا استقبال کریں گے ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز ناصر مشتاق کے مطابق یاتریوں کے قیام، سفری سہولیات، طبی امداد اور سکیورٹی کے مکمل انتظامات کئے گئے ہیں۔

