پاکستان سربلند ہو رہا ہے، قیادت نے بڑے تصادم کو ٹال دیا.چیف منسٹر مریم نواز

لاہور(بیورو رپورٹ) چیف منسٹر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے آج کا دن فخر کا لمحہ ہے۔ الحمدللہ، پاکستان سربلند ہو رہا ہے۔ ہماری قیادت نے پاکستان کا وقار اور تشخص بحال کیا۔ سی ایم مریم نواز شریف نے یہ باتیں آج شام سوشل پلیت فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہیں۔ سی ایم نے دنیا میں پاکستان کے نمایاں کردار پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔ چیف منسٹر نے لکھا، پاکستانیوں میں نیا اعتماد اور فخر پیدا ہوا، ملی یکجہتی کو استحکام بخشتے تاریخی لمحات میں ہر پاکستانی فخر سے سرشار ہے۔

پنجاب کی خاتون چیف منسٹر نے کہا، آج کا دن دنیا کے سامنے پاکستانی قوم کی طاقت، وقار اور غیر متزلزل عزم کو اجاگر کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیرِ اعظم محمد اسحاق ڈار، کو غیر معمولی اعزاز سے نوازا ہے۔ فیصلہ کن اور جرات مندانہ قیادت کے ذریعے ایک ممکنہ تباہ کن تصادم کو ٹال دیا گیا پاکستانی قیادت کی بے مثال بے شمار معصوم جانیں محفوظ رہے اور دنیا کو ایک بڑے سانحے سے بچا لیا گیا۔یہی حقیقی قیادت کی اصل روح ہے۔ الحمدللہ۔ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ اپنی حفاظت میں رکھے اور ہماری رہنمائی فرمائے۔ آمین۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا ایکس پر یہ پوسٹ تیزی سے وائرل ہوئی اور اسے دوسرے سوشل پلیت فارمز پر بھی ری پروڈیوس کیا جا رہا ہے۔