سیاسی پارٹی جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان اور شاہد آفریدی کی ملاقات، سیاسی صورتحال اور خیبر پختونخوا میں امن پر تبادلہ خیال

پشاور(بیورو رپورٹ ) سیاسی پارٹی جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فصل الرحمان نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی رہائش گاہ کا دورہ کیا ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہد آفریدی نے خاص طور پر خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر بات چیت کی سیاسی پارٹی جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فصل الرحمان ن نے شاہد آفریدی کی سماجی اور رفاہی خدمات کو سراہا اور ان کی کاوشوں کو قابلِ تحسین قرار دیا اس موقع پر حافظ نصیر احرار، مولانا سعید الرحمان سرور، مفتی عمران اور خالد شریف بھی مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ موجود تھے۔