کراچی (بیورو رپورٹ )ڈی جی ایف آئی اے اور وفاقی وزیر داخلہ کا ایف آئی اے کراچی زون کا اہم دورہ، مختلف شعبہ جات کا تفصیلی جائزہ, کارکردگی پر اطمینان کا اظہار ایف آئی اے کراچی زون میں آج ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے اور وفاقی وزیر داخلہ نے اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے دفتر کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ساؤتھ کی جانب سے جاری شکایات، انکوائریز اور اہم مقدمات پر جامع بریفنگ دی گئی۔
اعلیٰ حکام نے تمام سرکلز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور اس بات پر زور دیا کہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شکایات کے بروقت ازالے اور شفاف تحقیقات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے دورے کے دوران افسران و اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے امور پر بھی خصوصی غور کیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے کہا کہ پروموشن کے نظام کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے تاکہ افسران کی پیشہ ورانہ ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے افسران و اہلکاروں کے میڈیکل ٹیسٹ کے انعقاد اور مزید طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بھی ہدایات جاری کیں ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے اس بات پر زور دیا کہ ادارے کی مجموعی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے اور واضح کیا کہ بہتر کارکردگی کی صورت میں مزید وسائل بھی فراہم کیے جائیں گے ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون نے اعلیٰ حکام کو مکمل یقین دہانی کرائی کہ عوامی مسائل کے حل، شفافیت اور میرٹ کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے گا اور ادارے کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔

