اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )پاکستان سے عازمینِ حج کی مدینہ منورہ آمد جاری، 8,753 عازمین پہنچ گئے پاکستان سے عازمینِ حج کی مدینہ منورہ آمد کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے، اور پری حج فلائٹ آپریشن کے تحت اب تک مجموعی طور پر 8,753 پاکستانی عازمین مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں کوآرڈینیٹر مدینہ کاشف حسین نے وزارتِ مذہبی امور کے دیگر حکام کے ہمراہ عازمینِ حج کا ان کی رہائش گاہوں پر پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر عازمین کے اعزاز میں ایک پروقار استقبالیہ بھی منعقد کیا گیا جس میں کیک کاٹنے کی تقریب اور خصوصی عشائیہ شامل تھا حکام کے مطابق اس نوعیت کی سرگرمیوں کا مقصد عازمینِ حج کو بہتر سہولیات فراہم کرنا اور ان کے لیے ایک خوشگوار اور آرام دہ ماحول پیدا کرنا ہے تاکہ وہ اپنے روحانی سفر کا آغاز اطمینان اور سکون کے ساتھ کر سکیں۔


