اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیر ا عظم شہباز شریف کے احکامات پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ، دوسری جانب وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ علاقائی کشیدگی کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ ان حالات کے پیش نظر آئندہ ہفتے کیلئے ڈیزل اور پٹرول کی قیمت میں 26.77 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، حکومت نے جس قدر ممکن ہوا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو برداشت کیا.
ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سمیت تمام صوبائی حکومتوں نے عوام کو ریلیف پیکیج دیا، دعاگو ہیں کہ جلد علاقائی امن کے حصول میں پیش رفت ہو اور عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کیا جا سکے ، پیٹرولیم ذرائع کا کہنا ہے کے حکومت کم ریٹ پر پیٹرول خرید کر عوام کو مہنگے داموں پیٹرول فروخت کیا جا رہا ہے ، جبکہ لاہور کی عدالت میں پیٹرول کے ریٹ بڑھانے پر عدالت میں چیلنج کر دیا گیا ہے .

