اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 128 کلو میٹر زیر زمین تھی جبکہ مرکز تاجکستان چین بارڈر تھا ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
قبل ازیں بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے، زلزلے کی شدت 3.9 ریکارڈ کی گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا زلزلے کی زیر زمین گہرائی 10 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز خضدار سے 62 کلومیٹر جنوب مشرق کی جانب تھا۔

