ایران اور روس کے درمیان 25 ارب ڈالر کا جوہری تعاون معاہدہ طے

تہران (ویب ڈیسک) ‏ایران اور روس کےدرمیان جوہری شعبے میں تعاون کیلئے 25 ارب ڈالرکی مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے، ایران اور روس نے 25 ارب ڈالر مالیت کا ایک وسیع ایٹمی تعاون معاہدہ طے کیا ہے، جس کا مقصد تہران کے ایٹمی ڈھانچے کو وسعت دینا ہے، اس معاہدے کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

ماسکو میں منعقدہ آن لائن کانفرنس جس میں ایران اور روس دونوں ممالک کے حکام اور ماہرین نے شرکت کی، ایران کے سفیر کاظم جلالی نے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ ہرمز منصوبہ اور بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ کی توسیع، پُرامن ایٹمی توانائی کے شعبے میں ایران اور روس کے درمیان دو طرفہ تعاون کے سب سے اہم منصوبوں میں شامل ہیں۔

ایرانی سفیر کاظم جلالی نے بتایا کہ بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ اس وقت فعال ہے، جبکہ اس کے دوسرے اور تیسرے یونٹس زیرِ تعمیر ہیں۔