اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) نیو بلیو ایریا میں داخلہ فیس کا معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا ، نیو بلیو ایریا میں داخلے کے لیے فیس عائد کرنے کے اقدام کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے, ایڈووکیٹ سردار حسیب نے اس فیس کے نفاذ کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا ہے۔
درخواست گزار کے مطابق کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے پاس اس طرح کی داخلہ فیس یا ٹیکس عائد کرنے کا قانونی اختیار موجود نہیں ہے,انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ پارلیمانی منظوری کے بغیر کسی بھی قسم کا ٹیکس یا فیس نافذ نہیں کی جا سکتی۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ نیو بلیو ایریا میں قائم وصولی مراکز فوری طور پر ختم کیے جائیں کیونکہ یہ اقدام شہریوں پر غیر قانونی بوجھ ڈالنے کے مترادف ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے درخواست پر ابتدائی سماعت کے بعد نوٹس جاری کرتے ہوئے سی ڈی اے سے جواب طلب کر لیا ہے۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ جب تک حتمی فیصلہ نہیں ہوتا، داخلہ فیس کی وصولی کو معطل کیا جائے اور موجودہ نظام کو فوری طور پر روکا جائے، یہ معاملہ اب آئندہ سماعت پر مزید عدالتی کارروائی کے لیے زیر غور آئے گا۔

