اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)اسلام آباد جیل کی تعمیر کے لیے 23 ارب روپے کے منصوبے کی تکمیل کے لیے وفاقی حکومت نے مزید ایک ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی ہے ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ایچ 16 میں اسلام آباد کی الگ جیل کی تعمیر کا منصوبہ 2016 میں شروع ہوا اس منصوبے کی تعمیر تین سال میں مکمل ہونا تھی.
ابتدائی تخمینہ 3.9 ارب روپے تھا لیکن یہ منصوبہ وزارت داخلہ نے 2018 میں خود بند کر دیا بعد ازاں 2023 میں نظر ثانی تخمینہ 23 ارب روپے لگایا گیا تھا جس کی منظوری ایکنک نے دینی تھی لیکن وہاں سے اس کی منظوری نہ ہو سکی بعد ازاں پی ڈبلیو ڈی کا ادارہ بند ہونے پر اسلام آباد جیل کا یہ منصوبہ سی ڈی اے کو 2024 میں ٹرانسفر کر دیا گیا .
اورسی ڈی اے کو تمام فنڈز بھی فراہم کر دیے گئے لیکن سی ڈی اے کے ڈی جی ورکس نے منصوبے کو التوا کا شکار کر دیا جبکہ سابق چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رنداوا نے اس وقت دعوی کیا تھا کہ جیل کے منصوبے کو 100 دن میں مکمل کروں گا لیکن وہ نہ کرسکے اوردو سال کے عرصہ میں بھی جیل کا منصوبہ مکمل نہ ہو سکا وفاقی حکومت نے جیل کی تکمیل کے لیے اب آئندہ مالی سال 2026 ,27 کے لیے مزید ایک ارب روپے فراہم کرنے کی تجویز دی ہے.

