بدلتی عالمی صورتحال میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان معاشی شراکت داری کا فروغ ناگزیر . اسحاق ڈار

استبول (ویب ڈیسک) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بدلتی عالمی صورتحال کے تناظر میں معاشی شراکت داری کو وسعت دینا وقت کی ضرورت ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بی ٹو بی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ نے ہمیشہ ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا ہے، دونوں ملکوں کی قیادت اور عوام کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہمارا اثاثہ ہے، کاروبار دوست ماحول کی فراہمی ہماری ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدلتے عالمی منظر نامے میں معاشی تعاون کی جہت بھی تبدیل ہوئی ہے، موجودہ دور کی سفارت کاری میں معیشت بھی انتہائی اہم جزو ہے، اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے پرعزم ہیں، آئی ٹی، کان کنی، توانائی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کریں گے۔