خیبرپختونخوا اسمبلی میں اہم ترمیمی بل پیش، متعدد قانون سازی کی تجاویز منظور

پشاور (بیورو رپورٹ) خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں مختلف شعبوں سے متعلق متعدد اہم ترمیمی بل پیش کیے گئے، جن میں بعض کو ایوان نے منظور بھی کر لیا، اجلاس کے دوران حکومتی رکن اسمبلی طارق اریانی نے خیبرپختونخوا اسٹامپ ترمیمی بل 2026 اور خیبرپختونخوا فسکل ریسپانسبلیٹی اینڈ ڈیبٹ مینجمنٹ ترمیمی بل 2026 ایوان میں پیش کیے۔

حکومتی رکن داؤد شاہ نے لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2026 پیش کیا، جسے بحث کے بعد اسمبلی نے منظور کر لیا، اجلاس میں ہندو شادی ترمیمی بل 2026 سے متعلق قائمہ کمیٹی کی رپورٹ بھی پیش کی گئی جب کہ خیبرپختونخوا کیلاش شادی بل 2026 بھی ایوان میں پیش کیا گیا۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن ترمیمی بل 2026 بھی اسمبلی میں پیش کیا گیا، جسے ایوان نے منظوری دے دی، دوسری جانب اجلاس کے دوران مختلف قانون سازی کے اقدامات کے ذریعے انتظامی اور قانونی اصلاحات کے عمل کو آگے بڑھایا گیا۔