اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف کے احکامات پر پی ڈبلیو ڈی کو کرپشن کے معاملہ میں بند کرنے کا معاملہ آسان خدمت سنٹر کی چار بلڈنگ کی تزئین و آرائش کے لئے ساٹھ کروڑ روپے کا بجٹ دیا تھا جبکہ سی ڈی اے کے شعبہ ورکس کے ڈی جی کی مبینہ ایما پر ا یک بلڈنگ کی تزئین و آرائش پر ایک ارب ستائیس کروڑ روپے میں مکمل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے احکامات پر عوام کی خدمت کے لئے آسان خدمت سنٹر بلڈنگ جو کہ سابق ڈی جی آفس پی ڈبلیو ڈی کے پاس تھی ، خالی کروا کر تعمیر شدہ بلڈنگ کی تزئین و آرائش جس میں بلڈنگ کے شیشے‘ رنگ روغن‘ ٹائلز ،لفٹ ،دیواریں بنانا ،گیٹ لگانا، پارکنگ شیڈزسمیت دیگر سامان شامل ہوتا ہے .
جبکہ قبل ازیں پی ڈبلیو ڈی کے چار بلاک جن میں اے بی سی ڈی شامل ہیں کے علاوہ مسجد‘ کیفے ٹیریا تھا کی تزئین و آرائش کے لئے ساٹھ کروڑ روپے کا بجٹ دیا تھا ، وزیراعظم کے احکامات پر عوام کی خدمت کے لئے جی نائن میں پی ڈبلیو ڈی کے ڈی جی آفس بلاک کی تزئین و آرائش کے لئے سی ڈی اے کے ڈی جی ورکس نے مبینہ طور پر ایک من پسند کمپنی ایم ایس کامران کو ایک ارب ستائیس کروڑ روپے میں دیا .
جس نے ایک بلڈنگ پر ایک ارب ستائیس کروڑ روپے خرچ کرڈالے جبکہ دیگر چار بلاک کے لئے وفاقی حکومت کی جانب سے رکھے گئے بجٹ پر مزید تین ارب 17کروڑ لگا کر اس کی تزئین و آرائش مکمل کی جائے گی ،سی ڈی اے کے ٹھیکیدار کے مطابق بلڈنگ کی لفٹ بھی پرانی استعمال کررہےہیں نئی نہیں لگائی ،اوصاف نے اس حوالے سے سی ڈی اے کے ڈی جی ورکس فیصل گاڈی سے ان کا موقف جاننے کے لئے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ ٹھیکہ قانون کے مطابق دیا گیا ہے ابھی مزید تین بلاک کی تزئین و آرائش باقی ہے۔

