اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) اسلام آباد پمز اسپتال میں 14 بچوں کے جاں بحق ہونےکے واقعے میں بچ جانے والی واحد بچی ایزل زندگی کی بازی ہارگئی ، ذرائع کےمطابق آتشزدگی کے دوران ایک نرس نے بچی ایزل کو بحفاظت نکال لیا تھا، جس کے بعد اسے انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) میں زیرِ علاج رکھا گیا۔
تاہم ایزل بھی دورانِ علاج انتقال کرگئی،جس کے بعد پمز ہسپتال آتشزدگی میں جاں بحق بچوں کی تعداد 15 ہوگئی ، بچی کی والدہ آصفہ بی بی کا کہنا تھاکہ بچی 6 ماہ 10 دن کی 12 اگست کو پیدا ہوئی تھی، بچی کو دھویں نے متاثر کیا ، یہ ہماری پہلی اولاد تھی .

