پاکستان اور بحرین میں تجارت و سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق، مشترکہ وزارتی کمیشن کا پروٹوکول پر دستخط

اسلام آباد (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور مملکت بحرین کے وزیر خارجہ نے پاکستان، بحرین مشترکہ وزارتی کمیشن کے تیسرے اجلاس کی کارروائی کے منٹس پر مشتمل پروٹوکول پر دستخط کر دیئے۔

پروٹوکول میں تجارت و سرمایہ کاری، زراعت و غذائی تحفظ، تیل، گیس و معدنیات، بحری امور، انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن، صحت، تعلیم اور محنت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون سے متعلق مفاہمت شامل ہے ، دونوں فریقین نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے باقاعدہ مشاورت پر بھی اتفاق کیا۔