Veteran Actor Nana Patekar Passed Away Capitalnewspoint.com

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف سینئر اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انہیں جمعرات کی صبح گوا میں طبیعت بگڑنے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی ، رپورٹس کے مطابق نانا پاٹیکر گوا میں واقع اپنے فلیٹ میں موجود تھے جہاں انہیں اچانک شدید سینے میں درد کی شکایت ہوئی۔

اطلاع ملنے پر طبی عملہ فوری طور پر ان کے فلیٹ پہنچا، تاہم اس وقت تک اداکار بے ہوش ہوچکے تھے ، نانا پاٹیکر کے بیٹے ملہار پاٹیکر کے مطابق طبی ٹیم نے اداکار کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے جمعرات کی صبح 5 بج کر 20 منٹ پر ان کی موت کی تصدیق کی ، نانا پاٹیکر کا اصل نام وشواناتھ پاٹیکر تھا اور وہ ہندی کے ساتھ ساتھ مراٹھی فلم انڈسٹری کے بھی نمایاں اداکاروں میں شمار ہوتے تھے۔

کئی دہائیوں پر محیط کامیاب فلمی سفر :

نانا پاٹیکر نے 1978 میں فلمی دنیا میں قدم رکھا اور کئی دہائیوں تک اپنی اداکاری کے ذریعے شائقین کے دلوں میں جگہ بنائے رکھی ، ان کی مشہور فلموں میں ’پرندہ‘، ’کرانتی ویر‘، ’اگنی ساکشی‘، ’خاموشی: دی میوزیکل‘، ’اب تک چھپن‘ اور ’ویلکم‘ سمیت متعدد فلمیں شامل ہیں ، نانا پاٹیکر نے اپنے منفرد اندازِ اداکاری کے باعث بھارتی سینما میں ایک الگ شناخت قائم کی اور مختلف نوعیت کے کرداروں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔