سعودی عرب نے ریاض اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 3 حوثی بیلسٹک میزائل تباہ کر دیے

ریاض (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) سعودی فوجی اتحاد نے یمن کی حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب پر داغے گئے مزید 3 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے ، سعودی فوجی اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے بیان میں کہا کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے خمیس مشیط کی طرف داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل سعودی دفاعی نظام نے ناکارہ بنا دیا۔

ترجمان کے مطابق حوثی ملیشیا نے ریاض کی جانب بھی 2 بیلسٹک میزائل داغے، جنہیں سعودی عرب کے دفاعی نظام نے تباہ کردیا ، میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب آنے والے میزائلوں کو بروقت نشانہ بنا کر خطرہ ٹال دیا گیا۔