ایران کا جوہری خطرہ ختم ہوچکا، امریکا کو جنگ میں بڑی کامیابی مل رہی ہے . صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ میں امریکا کو بہت زیادہ کامیابی مل رہی ہے جبکہ ایران کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کا خطرہ اب ختم ہوچکا ہے ، امریکی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایران کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابی حاصل کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کا خطرہ اب ختم ہوچکا ہے ، ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے لاس اینجلس یا سان ڈیاگو جیسے کسی بڑے امریکی شہر کو نشانہ بنایا تو یہ انتہائی سنگین مسئلہ ہوگا ، امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا کے کسی بڑے شہر پر حملے کو معمولی واقعہ نہیں سمجھا جائے گا۔