islamabad high court capitalnewspoint.com

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات رک گئے! ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا شیڈول معطل کر دیا

اسلام آباد (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول سے متعلق الیکش کمیشن کا 21 اکتوبر کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عمیر مجید ملک نے حکم امتناع جاری کر دیا ، عدالت نے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل کرتے ہوئے 26 نومبر تک الیکشن کمیشن و دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات رکوانے کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ بھی جاری کر دیا گیا جس کے مطابق انتخابی شیڈول معطل کرنے کی درخواست منظور کر لی گئی ، الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخاب کا الیکشن شیڈول 26 نومبر تک معطل کر دیا گیا۔

وکیل درخواست گزار کے مطابق الیکشن کمیشن قانونی طور پر منصفانہ، صاف اور شفاف انتخابات کروانے کا ذمہ دار ہے ، شہری امجد علی نے عادل عزیز قاضی ایڈووکیٹ کے ذریعے عدالت سے رجوع کیا تھا۔