محسن نقوی کا ادویات سے بھرے تحویل میں لیے گئے کنٹینرز فوری رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ادویات کے کنٹینرز کو روکنے کے حوالے سے نیوز چینلز پر نشر ہونے والی خبر کا فوری نوٹس لے لیا ، وزیر داخلہ محسن نقوی نے آئی جی اسلام آباد پولیس اور چیف کمشنر اسلام آباد سے رابطہ کیا اور ادویات کے تحویل میں لیے گئے کنٹینرز کو فوری طور پر ریلیز کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

محسن نقوی نے کہا کہ میڈیسن کے کنٹینرز و گاڑیوں کو کسی صورت نہ روکا جائے، متعلقہ پولیس و انتظامی حکام اس ضمن میں ہدایات پر من و عن عمل یقینی بنائیں۔