پشاور (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی پارلیمانی پارٹی نے 6 رکنی مذاکراتی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ، ذرائع کے مطابق مذاکراتی کمیٹی کے قیام کا فیصلہ گزشتہ رات ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 46 اراکین نے شرکت کی جبکہ پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر بھی اجلاس میں شریک تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی صوبے میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے خاتمے کے لیے مذاکرات کرے گی ، کمیٹی میں بیرسٹر گوہر، علی امین گنڈاپور اور نورالحق قادری شامل ہوں گے جبکہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے 3 اراکین کو بھی کمیٹی کا حصہ بنایا جائے گا ، ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے کمیٹی کے باضابطہ اعلان کی یقین دہانی کرائی ہے ، صوبائی پارلیمانی پارٹی نے بانی پی ٹی آئی، ان کی بہنوں اور سہیل آفریدی کی رہائی کو وفاقی پارلیمانی کمیٹی کی ذمہ داری قرار دیا ہے۔

