وزیراعظم شہباز شریف COP31 کانفرنس میں شرکت کے بعد ترکیہ سے وطن واپس روانہ

انطالیہ (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف عالمی رہنماؤں کی COP31 کانفرنس میں شرکت کے بعد انطالیہ سے وطن واپس روانہ ہو گئے ، جمہوریہ ترکیہ کے نائب وزیر ماحولیات حسن سوور نے وزیراعظم کو انطالیہ ایئرپورٹ پر الوداع کیا ، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے COP31 عالمی رہنماؤں کی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کی، جبکہ کانفرنس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے اہم دوطرفہ ملاقاتیں بھی کیں۔