کراچی پورٹ پر موجود بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) کراچی بندرگاہ پر موجود جہاز میں سوار 6 بھارتی شہریوں کے معاملے پر بھارت نے اپنے شہریوں تک قونصلر رسائی کی درخواست کر دی ، سفارتی ذرائع کے مطابق بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی دینے کی درخواست پر ویانا کنونشن کے تحت کارروائی ہوگی، پاکستان بھارتی درخواست پر دوطرفہ معاہدوں کے تحت عمل کرے گا ، سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی پورٹ پر موجود بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی۔