موت کی دھمکیاں مجھے خوفزدہ نہیں کر سکتیں، ایران پر اقتصادی دباؤ برقرار رہے گا . اسکاٹ بیسنٹ

نیویارک (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ موت کی دھمکیاں انہیں خوفزدہ نہیں کر سکتیں، ایران پر اقتصادی دباؤ برقرار رکھا جائے گا اور امریکا ایران تنازع سے نکل کر آگے بڑھے گا ، اپنے بیان میں اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا تھا کہ انہیں ملنے والی موت کی دھمکیاں ان کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں، وال سٹریٹ جرنل کی جانب سے ان کے گھر کا پتا شائع کرنے کو انہوں نے غیر ذمہ دارانہ اقدام قرار دیا۔

اُنہوں نے کہا کہ ایران کی معاشی صورتحال مسلسل خراب ہو رہی ہے اور ان کے خیال میں ایرانی کرنسی کی قدر میں مزید کمی آئے گی ، امریکی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ایران میں مہنگائی 200 فیصد تک پہنچ چکی ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کسی معاہدے کو ضروری نہیں سمجھتے اور ایران پر دباؤ برقرار رکھا جائے گا ، اسکاٹ بیسنٹ نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت جنگ سے پہلے کی سطح پر بحال ہو چکی ہے، کہ امریکا ایران تنازع سے نکل کر آگے بڑھے گا۔