Hafiz naeem ur rehman , capitalnewspoint.com

موجودہ سیاسی جماعتوں کے پاس عوامی مسائل کا حل نہیں، پنجاب جاگ جائے تو ملک بھر میں انقلاب برپا ہو سکتا ہے. حافظ نعیم الرحمان

لاہور (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) امیر سیاسی پارٹی جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پنجاب کی آبادی پاکستان کی آدھی آبادی سے زیادہ ہے، اگر پنجاب جاگ جائے تو ملک بھر میں انقلاب برپا ہو سکتا ہے۔

لاہور میں ’’کل پنجاب اجتماع ذمہ داران‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے امیر سیاسی پارٹی جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی جماعتوں کے پاس عوامی مسائل کا حل نہیں، ملک میں نظام کی تبدیلی کے لیے جماعت اسلامی کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں ، سیاسی پارٹی جماعت اسلامی کو پنجاب میں بڑی سیاسی جماعت اور ملک بھر میں بڑی پارلیمانی قوت بن کر سامنے آنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جو خود کو منوا لیتا ہے، ملک بھر میں اسی کی سیاست چلتی ہے، اب وقت آ چکا ہے کہ جماعت اسلامی پنجاب میں بڑی سیاسی جماعت بن کر سامنے آئے ، بہت جلد جماعت اسلامی ملک بھر میں بڑی پارلیمانی قوت بنے گی ، حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک کا سیاسی، سماجی اور معاشی نظام چند ہاتھوں میں یرغمال ہے۔

طاقتور افراد اس نظام میں انجینئرنگ کرتے ہیں، کبھی آر ٹی ایس بٹھایا جاتا ہے اور کبھی فارم 47 کے ذریعے عوام پر حکومتیں مسلط کی جاتی ہیں ، امیر سیاسی پارٹی جماعت اسلامی نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی لڑائی عوام کے لیے نہیں بلکہ ذاتی مفادات کے لیے ہوتی ہے ، برصغیر کی سیاست میں کلٹ، جاگیرداری اور سرمایہ داری نظام کی اہمیت ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ اسٹیبلشمنٹ جہاز بھر بھر کر الیکٹ ایبلز کو سیاسی جماعتوں میں شامل کراتی ہے اور گزشتہ 80 سال سے اسٹیبلشمنٹ کے سائے تلے جماعتیں قوم پر مسلط کی جا رہی ہیں ، حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ملک میں عدل و انصاف کا نظام بالکل نظر نہیں آتا ، عدل و انصاف پر مبنی نظام قائم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ رائے عامہ کو ہموار کرنے اور نظام تبدیل کرنے کے لیے جماعت اسلامی کو سامنے آنا ہوگا ، جماعت اسلامی ہی عوامی مسائل حل کرنے اور ملک میں نظام کی تبدیلی کی صلاحیت رکھتی ہے۔