حکومت نے خاموشی سے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) وفاقی حکومت نے خاموشی سے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمدکرنےکی منظوری دے دی ہے ، حکومت کی جانب سے اس سے پہلے 2 لاکھ ٹن چینی برآمدکرنےکی اجازت دی گئی تھی، مجموعی طور پر 6 لاکھ ٹن چینی برآمدکرنےکی اجازت دی جاچکی ہے۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے میں چینی کی برآمدکی مقدار کا ذکر نہیں کیا گیا، تاہم ای سی سی نے وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی سمری پر چینی برآمدکرنےکی منظوری دی ، اعلامیےکے مطابق چینی برآمدکرنےکا مقصد کسانوں کو ان کی پیداوار کی مناسب قیمت دلانا ہے۔

دوسری جانب پاکستان بزنس فورم نے ای سی سی کے فیصلےکا خیرمقدم کرتے ہوئےکہا ہےکہ فیصلے سےکرشنگ سیزن کے آغاز میں تیزی آئےگی ، پاکستان بزنس فورم نے مطالبہ کیا ہےکہ ای سی سی مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمدکرنےکی اجازت پربھی غور کرے۔