سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کیس کی سماعت ملتوی

اسلام آباد(سی این پی)انسدادسائبر کرائم کی خصوصی عدالت کے جج راجہ آصف محمود کی عدالت نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کیس کی سماعت ملتوی کردی۔گذشتہ روزملزمان ایاز بن طارق،قیصر سجاد،شوبیر انجم اور بلال کے خلاف مقدمات کی سماعت کے دوران ملزمان کی جانب سے میر اورنگزیب ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے مذکورہ چاروں ملزمان کے خلاف مقدمات کی مزید سماعت 5 جولائی تک ملتوی کر دی۔