اسلام آباد(سی این پی )اے این ایف کی اسلام آباد میں خفیہ اطلاع پر دو کارروائیاں۔کراچی کمپنی بس سٹاپ کے قریب کار سوار دو ملزمان کے قبضے سے 1 کلو 480 گرام آئس برآمد۔کوئٹہ کے رہائشی فضل محمد اور پشین کے رہائشی فدا محمد نامی دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
دوسری کارروائی آبپارہ مارکیٹ اسلام آباد میں کی گئی۔کوریئر آفس کے ذریعے آئس ہالینڈ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام۔آئس 2 عدد کپڑے کے پردوں میں جذب کی گئی تھی۔
پارسل رفیق خان نامی شخص کی جانب سے بک کروایا گیا تھا۔پارسل قبضے میں لیکر مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔