اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کہ عدالت نے وزیراعظم عمران خان کو نااہل قرار دینے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی

اسلام آباد(سی این پی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کہ عدالت نے وزیراعظم عمران خان کو نااہل قرار دینے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔گذشتہ روز لکی مروت کے رہائشی شہری فدا اللہ کی درخواست پرسماعت کے دوران درخواست گزار نے موقف اختیار کیاکہ عمران خان نے سینیٹ الیکشن کے دوران بیان دیا کہ سولہ ایم این ایز بکے ہیں،شیخ رشید نے بھی اس بات کی تصدیق کی اور کہا کہ ان کے خلاف کارروائی نہیں کر سکتے، چیف جسٹس نے کہاکہ اپنے حلقہ کے ایم این اے سے کہیں کہ وہ اس متعلق پٹیشن دائر کریں،عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی۔