پاکستان سپر لیگ کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی کی ٹیم نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو دو رنز کے فرق سے شکست دیکر لیگ کا افتتاح جیت کے ساتھ کیا ہے، کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگزکے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے پشاور زلمی کی ٹیم کی بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے، پشاور زلمی کی جانب سے ٹام کولر کیڈمور 92 رنز کے ساتھ نمایاں ، ان کی پچاس گیندوں کی اننگز میں 6 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے، کپتان بابر اعظم نے 68 رنز کی اننگز کھیلی، کراچی کنگز کی جانب سے میر حمزہ، اینڈریو ٹائی، عمران طاہر اور بین کٹنگ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی، کپتان عماد وسیم نے 47 گیندوں پر چار چھکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے 80 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ شعیب ملک 52 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے، پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض اور جیمز نیشام نے دو دو جبکہ سلمان ارشد نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">