راولپنڈی(سی این پی)راولپنڈی میں بجلی بلوں میں اضافے کے خلاف خواجہ سراوں میدان میں آگئے ہیں۔
خواجہ سراوں کی بڑی تعداد مظاہرے میں شریک ہیں جبکہ مریڑ چوک آئیسکو آفس کا گھیراو کرلیا ہے۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھارکھے ہیں، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری آئیسکو آفس کے باہر تعینات ہے۔
مظاہرین میں خواجہ سراوں نے حکومت اورآئیسکو حکام کے خلاف نعرہ بازی بھی کی ہے۔واضح رہے کہ بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف ملک بھی میں تاجر تنظیموں کی جانب سے ہڑتال کی گئی ہے۔