نئی دہلی(سی این پی)جنوبی افریقہ سے شکست کے بعد پاکستان ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئے،6 ویں میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 1 وکٹ سے شکست دے دی۔چنائی میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے 271 رنز کا مطلوبہ ہدف 9 وکٹوں کے نقصان پر 47 اوورز میں پورا کیا۔ڈیوڈ ملر 29، کپتان ٹیمبا بووما 28، کوئنٹن ڈی کاک 24، وین ڈر ڈوسین 21، مارکو جینسن 20، ہینرک کلاسن 12، جیرالڈ کوئٹزے 10 اور لنگی اینگیڈی 4 رنز بنا کر آٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ حارث رف، محمد وسیم جونیئر اور اسامہ میر نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل شاداب خان اور سعود شکیل کی 84 رنز کی شاندار پارٹنر شپ کی بدولت پاکستان کی پوری ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف 47 ویں اوور میں 270 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔اوپنر عبداللہ شفیق جلد وکٹ گنوا بیٹھے، انہوں نے 17 گیندوں پر 9 جبکہ امام الحق 12 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ محمد رضوان 31، محمد نواز 24، افتخار احمد 21، کپتان بابراعظم 50، محمد نواز 24، شاہین آفریدی 2 رنز بناکر آٹ ہوئے۔چھٹی وکٹ کی شراکت میں شاداب خان اور سعود شکیل نے 84 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم شاداب خان 43 جبکہ سعود شکیل سب سے زیادہ 52 رنز کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹے۔جنوبی افریقا کی جانب سے تبریز شمسی نے 4 مارکو جانسن نے 3 ، جیرالڈ کوٹزی نے 2 اور لنگی نگیڈی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">