راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں،09ملزمان گرفتار،10کلوسے زائد چرس برآمد

راولپنڈی (سی این پی)راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری،09ملزمان گرفتار،10کلوسے زائد چرس برآمد۔تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ پولیس نے ملزم دانیال سے 02کلو400گرام چرس، ملزم وقار سے 01کلو200گرام چرس، صدر واہ پولیس نے ملزم محمد فہیم سے 01کلو440گرام چرس، ملزم محمد بلال سے 01کلو260گرام چرس، صدر بیرونی پولیس نے ملزم احسان افتخار سے 02کلو100گرام چرس، ٹیکسلا پولیس نے ملزم عمیر سے 580گرام چرس، ملزم نعمان سعید سے 400گرام چرس، نیوٹاو¿ن پولیس نے ملزم عمران سے 260گرام چرس، وارث خان پولیس نے ملزم محمد شاہ سے 540گرام چرس برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے،سی پی اوسید خالد ہمدانی کا کہناتھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،منشیات کے خاتمہ کے لیے کریک ڈاو¿ ن جاری رہے گا۔