آراے بازار کے علاقہ میں ہوٹل پر چوری کی واردات کا ڈراپ سین،ملزم گرفتار

راولپنڈی(سی این پی)آراے بازار کے علاقہ میں ہوٹل پر چوری کی واردات کا ڈراپ سین،ملزم گرفتار،ہوٹل کا اپناہی کک ہی چور نکلا، 03 لاکھ 15 ہزار روپے، DVR اور کیمرے برآمد۔تفصیلات کے مطابق آراے باز ار پولیس نے چوری کی واردات کا ڈراپ سین کردیا، ہوٹل کا اپنا ہی کک ذوالفقار ہی چور نکلا، ملزم سے 03 لاکھ 15 ہزار روپے، DVR اور کیمرے برآمد ہوئے، ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان نے آراے بازار پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ شہریوں کی جان ومال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔