اسلام آباد(سی این پی) سٹار مارکیٹنگ کا سٹار نوسر باز پولیس نے دھر لیا۔ اربوں روپے کے متعدد مقدمات درج۔ پولیس کے ساتھ گرفتاری کے مزاحمت۔ پولیس نے چھترول کرکے حوالات میں بند کر دیا۔تھانہ کوہسار تھانہ نصیر آباد میں درج مقدمات کے بعد درجنوں متاثرہ افراد نے پولیس سے رابطے شروع کر دیئے۔
تین سال پہلے تک مفلس بلال شاکر اتنا شاطر نکلا کہ آج اس کے اثاثے اربوں میں ہیں۔گذشتہ روز پولیس تھانہ نصیر آباد کے ایس ایچ او ندیم ظفر کے دئیے گئے خصوصی ٹاسک پر تفتیشی اے ایس آئی نثار اور اس کی ٹیم نے ڈرامائی انداز میں مطلوب ملزم بلال شاکر اور عرفان کو گھیر لیا لیکن مزاحمت کے دوران ملزم عرفان بھاگنے میں کامیاب ہو گیا جبکہ ملزم بلال شاکر ولد عبرارزاق کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا۔
واضح رہے کہ ملزم بلال شاکر ایک مارکیٹنگ کمپنی۔ سٹا ر مارکیٹنک میں اہم پوسٹ پر تعینات تھا اور وہاں آنے والی تگڑی مالی آسامیوں کو گھیر کر اور لالچ دے کر کروڑوں اربوں روپے ہڑپ لیتا تھا۔ ایس ایچ او ندیم ظفر کے مطابق تفتیش کے دوران سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے