پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف اچانک راولپنڈی سٹیڈیم پہنچ گئے

راولپنڈی(سی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین زکا اشرف اچانک راولپنڈی سٹیڈیم پہنچ گئے ۔ذکا اشرف نے ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی ۔ذکا اشرف نے شان مسعود،شاہین شاہ آفریدی اور محمد حفیظ اور وہاب ریاض سے ملاقات کی اور کھلاڑیوں کا حوصلہ بلند کیا، ذکا اشرف نے قومی ٹیم کو دورہ آسٹریلیا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ،نئی ٹیم مینجمنٹ پر بھی زکا اشرف نے مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔ذکا اشرف نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے بھی ملاقات کی ، بابر اعظم، حفیظ اور کھلاڑیوں سے مصافحہ ،انہوں نے کہا کہ بابر اعظم نمبر ون پلئیر ہے بطور کھلاڑی ملک کا نام روشن کررہا ہے، شاہین شاہ آفریدی نے نے ملک کے جو کیا جو کبھی نہیں بولا جاسکتا، ذکا اشرف شاہین شاہ آفریدی ہر فخر ہے ۔محمد حفیظ ہماری سپورٹ ہر وقت آپ کے ساتھ ہے شاہین آپ ٹیم کا اہم حصہ ہے، ذکا اشرف نے سرفراز احمد کو بھی شاباش دی اور کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں سرفراز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ہے ۔ قبل ازیں قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے چیرمین وہاب ریاض کا پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ ، آسٹریلیا کیخلاف جاری ٹریننگ کیمپ کا جازہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق وہاب ریاضنے ٹیم مینجر نوید اکرم چیمہ ، کپتان شان مسعود ۔شاہین شاہ آفریدی اور محمد حفیظ سے ملاقاتیں کی اور ٹیم کی تیاریوں پر بات چیت کی۔