ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے اربوں روپے مالیت کی زمین وگزار کرا لی

راولپنڈی (سی این پی)ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے سپریم کورٹ از خود نوٹس کے احکامات کی روشنی میں اربوں روپے مالیت کی زمین وگذار کرا لی ۔ ڈ پٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل افضل خان نیازی کی زیر نگرانی اسٹنٹ ڈائریکٹر رضوان مہدی کی چھاپہ مار راولپنڈی میں واقع متروکہ وقف املاک بورڈ کی اربوں مالیت کی کمرشل پراپرٹی وگزار کروا لی گئی سپریم کورٹ از خود نوٹس کے احکامات کی روشنی میں ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے کاروائی کی۔وگزار کرائی گئی پراپرٹی کی مالیت 4 ارب 31 کروڑ روپے سے زائد ہےمذکورہ پراپرٹیز ٹیپو روڈ اور حفیظ روڈ راولپنڈی میں واقع تھیں108 کنال سے زائد کمرشل پراپرٹی وگزار کروا کر متروکہ وقف املاک حکام کے حوالے کر دی گئی۔کاروائی میں ضلع انتظامیہ اور مقامی پولیس سے بھی معاونت لی گئی۔سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں متروکہ وقف املاک بورڈ کی قابض شدہ پراپرٹی کو وگزار کروانے کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔