اسلام آبا د( سی این پی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون فور میں ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے پولیس کا ہیڈ کانسٹیبل بیٹے سمیت جاں بحق ہو گیا
جاں بحق پولیس اہلکار ڈیوٹی ختم کر کے بیٹے کے ہمراہ گھر جا رہا تھا ،جی الیون 4 میں واردات کرنے والے ڈاکووں کو پکڑنے کی کوشش کی
جس پر تین ڈاکوو¿ں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے اسلام آباد پولیس کا ہیڈ کانسٹیبل محمد اشرف اور ان کا بیٹا جاں بحق ہو گئے
اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی ، پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا
دوسری جانب جاں بحق اہلکار کے اہلخانہ نے ڈی سی آفس اسلام آباد کے باہر احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیاہے