اسٹارک کی تاریخی بولی! اہلیہ کا بیان سامنے آگیا

کینبرا(سی این پی)آسٹریلوی ویمنز ٹیم کی کپتان ایلیسا ہیلی نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں شوہر مچل اسٹارک کی تاریخی بولی لب کشائی کردی۔

آسٹریلوی کرکٹر کی اہلیہ ایلیسا ہیلی نے کہا کہ انڈین پریمئیر لیگ میں تاریخی بولی اس بات کا ثبوت ہے کہ مچل نے 8 سال خوب محنت کی جبکہ ملک کو ترجیع دیکر میگا ایونٹ میں کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

آئی پی ایل نیلامی کے دوران مچل اسٹارک کو معروف فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے 24.75 بھارتی کروڑ روپے میں خریدا تھا۔ جس کے بعد وہ دنیا کے مہنگے ترین کرکٹر بن گئے تھے۔

قبل ازیں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو سن رائزرز حیدرآباد نے 20.40 بھارتی کروڑ میں ٹیم میں شامل کیا تھا، وہ آئی پی ایل کی تاریخ کے دوسرے مہنگے ترین کرکتر بنے تھے۔