میلبورن(سی این پی )میلبورن ٹیسٹ کا دوسرا روز میںآسٹریلیا کو پہلی اننگ میں 318 رنز پر آو¿ٹ ہوگئی
قومی ٹیم نے دوسرے دن کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنا ڈالے۔ آسٹریلیا کے پہلی اننگ 318 رنز کے جواب میں پاکستان کی جانب سے عبدااللہ شفیق اور امام الحق نے اننگ کا آغاز کیا
ٹیم کی پہلی وکٹ 34 رنز پر گری جب امام الحق10 رنز بنا کر نیتھن لائن کی گیند پر کیچ آو¿ٹ ہوئے جبکہ دوسری وکٹ 124 رنز پر گری جب عبداللہ شفیق کو 62 رنز پر پیٹ کمنز نے آو¿ٹ کیا۔
اوپنر عبداللہ شفیق نے آسٹریلیا کے خلاف 90 گیندوں پر 4 چوکوں کی مدد سے 62 رنز کی اننگ کھیلی
عبد اللہ شفیق نے ٹیسٹ کیریئر کی پانچویں نصف سنچری بنائی پاکستان کے تیسرے آو¿ٹ ہونے والے کھلاڑی بابر اعظم تھے جنہیں آسٹریلوی کپتان نے ایک رن پر بولڈ کیا
جبکہ قومی ٹیم کی چوتھی وکٹ شان مسعود کی شکل میں گری جب وہ 54 رنز پر نیتھن لائن کی گیند پر کیچ آو¿ٹ ہوگئے
آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی پانچویں وکٹ 151 اور چھٹی وکٹ 170 رنز پر گری، سعود شکیل 9 اور سلمان علی آغا 5 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے
قبل ازیں میلبورن میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پہلے سیشن میں پاکستانی بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا
آسٹریلیا کی جانب سے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں مارنس لبوشین 63 رنز بنا کر نمایاں رہے، عثمان خواجہ 42 اور مچل مارش 41 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔
ڈیوڈ وارنر نے 38، اسٹیو اسمتھ 26، ٹریوس ہیڈ 17 اور کپتان پیٹ کمنز 13 رنز بنا سکے۔ عامر جمال نے تین، شاہین شاہ آفریدی، میر حمزہ اور حسن علی نے دو دو وکٹیں لیں جبکہ سلمان علی آغا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
یادرہے کہ آسٹریلیا کو تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے