اسلام آباد(سی این پی)عام انتخابات میں حصہ لینے والے قومی وصوبائی این اے53،پی پی 11اور پی پی 15 سےامید وار حامد نواز راجہ نے سجادہ نشین آستانہ عالیہ محمدیہ عید گاہ شریف راولپنڈی حضرت پیرمحمد نقیب الرحمن سے ملاقات کی ہے اور الیکشن میں کامیابی کے لئے خصوصی دعا کرائی
دونوں رہنمائوں کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال اور عام انتخابات اورآئندہ آنے والی حکومت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
حامد نواز راجہ نے الیکشن میں حصہ لینے اور حلقہ سے متعلق پیر نقیب الرحمن کو بریف کیا اورسابقہ ترقیاتی کاموں کے بارے میں بھی بتایا ۔
پیر نقیب الرحمن نے حامد نواز راجہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی کامیابی کے لئے خصوصی دعا کی